latest newsWorld
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو نکلنے کا حکم
اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں بھی امریکی سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

امریکا نے سعودی عرب میں غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں بھی امریکی سفارتی عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران پر حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں کو ایرانی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے بعد سفارتی عملے کے انخلا میں تیزی لائی گئی ہے۔
ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کے لیے عراق کا سفر نہ کرنے سے متعلق ہدایات میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔



