Businesslatest news

لاہور ڈویژن میں 13 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر

گندم کی بوائی یکم سے 20 نومبر تک ہوگی، کسانوں کو بیج اور کھاد کی فراہمی جاری، نہری پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(عمران اسلم) کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت اور پیداواری اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، فرٹیلائزر کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گندم کی بوائی یکم سے 20 نومبر 2026 تک ہوگی، جبکہ رواں سال 13 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کمشنر نعمان یوسف نے محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے اہداف کی تکمیل اور کسانوں کی مؤثر رہنمائی سے پیداوار کے مقررہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کے بیج اور کھادوں کی دستیابی اور فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پرائس پالیسی سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پروگرام اور سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر لاہور نے فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اسکواڈز کو چوبیس گھنٹے فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button