ایشوریا رائے نے بھتیجے کی سالگرہ منائی، بیٹی آرادھیا کے قد پر سوشل میڈیا پر تبصرے
خاندانی تقریب کی تصاویر وائرل، ایشوریا رائے اور بھابھی شریما رائے کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس آرائیاں بھی جاری

تصاویر میں ایشوریا رائے اپنے بھائی آدتیہ رائے، بھابھی شریما رائے، والدہ ورندا رائے اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ دکھائی دیں۔ ایک تصویر میں خاندان کے افراد سالگرہ کے کیک کے گرد جمع ہیں، جبکہ شیوانش کیک کاٹ رہے ہیں۔
تقریب کی تصاویر میں 14 سالہ آرادھیا کے قد نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ آرادھیا اپنی والدہ سے زیادہ لمبی دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ان کی بھابھی شریما رائے کے درمیان ممکنہ اختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ نومبر 2024 میں شریما اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے اپنی سالگرہ پر شویتا بچن نندا اور ان کے شوہر نکھل نندا کی جانب سے بھیجے گئے پھولوں کی تصویر شیئر کی تھی۔
اس پوسٹ کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا رائے اور بچن خاندان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں اور شریما کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
شریما نے بعدازاں انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالگرہ پر پھول بھیجنا ایک روایتی تحفہ تھا اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں محض شکریہ ادا کرنے کے لیے اس کا ذکر کیا تھا۔ ان کے مطابق ان کی سالگرہ 21 نومبر کو تھی اور پھول معمول کے مطابق بھیجے گئے تھے۔
فلمی محاذ پر ایشوریا رائے آخری مرتبہ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم پونین سیلوان: پارٹ ٹو میں نظر آئی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے 2026 کے لوریئل پیرس فیشن شو میں شرکت کی اور عالمی بیوٹی برانڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ریمپ واک کی۔



