latest newsSports

فیفا کا ہمالیہ کپ کے نام سے نیا علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کرانے پر غور

زیورخ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہمالیہ کپ کے نام سے ایک نئے علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور شروع کردیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بھوٹان سمیت متعدد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ ٹورنامنٹ میں مالدیپ اور سری لنکا کو بھی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ بنگلہ دیش، افغانستان، چین اور میانمار بھی ممکنہ شرکا میں شامل ہوسکتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد جنوبی ایشیائی ممالک کو بین الاقوامی فٹبال میں شرکت کے مزید مواقع فراہم کرنا اور خطے میں کھیل کے فروغ کے لیے سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔

اس سلسلے میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے دورۂ بنگلہ دیش اور بھوٹان کے دوران علاقائی فٹبال کے فروغ کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

تاہم، مجوزہ ہمالیہ کپ کے انعقاد، شیڈول اور شریک ٹیموں کے بارے میں حتمی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button