latest newsPoliticsWorld
ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کو ثالثی کی پیشکش، تاحال جواب نہیں ملا: عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ایران کی ثالثی کی پیشکش پر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
عراقی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے ثالثی کی یہ پیشکش رواں ماہ کے آغاز میں کی تھی، جب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب یمنی حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 558 جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔
یمنی حکومتی فورسز کے مطابق کارروائیوں کے دوران حوثیوں کی 135 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں، جبکہ صوبہ تعز میں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔
تاہم، ہلاکتوں اور فوجی گاڑیوں کی تباہی سے متعلق ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔



