latest newsweather

سردیوں میں گیس کی طلب پوری کرنے کیلئے 18 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کیلئے نومبر سے فروری تک کے عرصے کیلئے درآمدی ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے قطر سے سستی گیس کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی، تاہم قطر سے سپلائی شروع نہ ہونے کی صورت میں عالمی مارکیٹ سے اسپاٹ کارگوز خریدے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کی طلب اور رسد کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں مجموعی مقامی گیس کی دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران صرف پنجاب کی گیس کی ضرورت ایک ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ مقامی گیس کی دستیابی سردیوں میں گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھی ناکافی ہوسکتی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایل این جی کے 18 کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ سردیوں میں گیس کی طلب اور دستیابی کے درمیان ممکنہ فرق کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button