latest newsPakistan
ڈی ایس ریلوے لاہور کو شیخ انور نے اپنی تصنیف ’’پٹڑیوں پر بکھرے خواب‘‘ پیش کی۔

لاہور(عمران اسلم) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کو شیخ محمد انور نے اپنی تصنیف ’’پٹڑیوں پر بکھرے خواب‘‘ پیش کی۔
اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے کتاب کے تحفے پر شیخ محمد انور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کتاب انسان کی بہترین ساتھی ہے جو علم، شعور اور فکری وسعت کا ذریعہ بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالعہ انسان کے علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی سوچ اور فہم کو بھی نکھارتا ہے، جبکہ کتابیں علم کا ذخیرہ اور معاشرے میں مثبت فکری تبدیلی کا اہم ذریعہ ہیں۔
انعام اللہ نے امید ظاہر کی کہ ’’پٹڑیوں پر بکھرے خواب‘‘ قارئین کے لیے دلچسپ، مفید اور معلوماتی ثابت ہوگی۔



