latest newsPakistan

ستمبر میں ایدھی فاؤنڈیشن نے 5104 مریضوں اور میتوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم کی

لاہور(عمران اسلم ) ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے ستمبر 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ادارے نے گزشتہ ماہ شہر بھر میں ہزاروں مستحق افراد کو بلاامتیاز مفت امدادی اور فلاحی خدمات فراہم کیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 5104 مریضوں اور میتوں کو مفت ایمبولینس سروس کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کیا گیا، جبکہ مختلف وجوہات سے جاں بحق ہونے والے 1238 افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثات میں جاں بحق ہونے والے 41 افراد کی لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کی گئیں، جبکہ حادثات میں زخمی ہونے والے 408 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں تک پہنچایا گیا۔

ایدھی شناخت پروگرام کے تحت بائیومیٹرک ٹیم نے 24 نامعلوم لاشوں کی شناخت مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 30 نامعلوم افراد کی تدفین بھی کی گئی، جن میں 27 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں، جبکہ ایدھی سردخانہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 82 افراد کی غسل و کفن کی آخری رسومات مکمل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایدھی ہوم لاہور میں اس وقت 294 افراد زیرِ کفالت ہیں، جبکہ گزشتہ ماہ 83 افراد کو بحفاظت ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے فری لنگر سے روزانہ ایک وقت کے کھانے میں تقریباً 13 ہزار 500 مستحق افراد نے مفت اور معیاری کھانا حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن بانی عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بلاامتیاز رنگ، نسل اور مذہب ضرورت مند افراد تک اپنی خدمات پہنچانے کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔

فاؤنڈیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد کے لیے ایدھی کنٹرول روم 115 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button