latest newsPakistan

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق ان کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طبی معائنے کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا انزائٹی لیول ’تھری پلس‘ قرار دیتے ہوئے بلڈ پریشر اور انزائٹی کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی۔ بورڈ نے انہیں اہل خانہ سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے عمران خان کی بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی تھی اور ان کی اڈیالہ جیل آمد سے پارٹی قیادت اور خاندان کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا، جبکہ بورڈ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی اڈیالہ جیل کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button