crimelatest news

جیل کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، آئی جی کو مبینہ رشوت کی پیشکش، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل گرفتار

لاہور(عمران اسلم) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کو مبینہ طور پر رشوت کی پیشکش کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران برتھ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران برتھ 5 اکتوبر کی رات تقریباً 10 بجے آئی جی جیل خانہ جات کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے پہنچے۔ ملاقات میں اٹک جیل کی سیکیورٹی، سیفٹی اور انتظامی امور پر گفتگو ہوئی، جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔

تقریباً دو منٹ بعد سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل دوبارہ واپس آئے اور اہم بات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ڈرائنگ روم میں پہنچنے کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر نوٹوں سے بھرا لفافہ آئی جی جیل کی میز پر رکھ دیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے مبینہ رشوت کی رقم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے فوری طور پر سیکریٹری ہوم پنجاب کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو کارروائی کے لیے مطلع کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران برتھ کو مبینہ رشوت کے لفافے سمیت گرفتار کر لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن، رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، کسی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

واقعے کی مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button