entertanmentlatest news
لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت، 5 فروری کو جشن معطل رہے گا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی شیڈول کے مطابق بسنت کی تقریبات 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک جاری رہیں گی، تاہم 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث جشن ایک روز کے لیے معطل رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بسنت پنجاب کی ثقافتی روایات اور لاہور کی تاریخی شناخت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو شہریوں کے تحفظ اور حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ بسنت کے دوران حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی و دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
لاہور میں 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منائی گئی تھی۔



