اسرائیل کا رام اللہ میں ڈچ سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیل نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کام کرنے والے نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی اقدام نیدرلینڈز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے آنے والی مصنوعات پر تجارتی پابندی کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر کے مطابق رام اللہ میں تعینات ڈچ سفارتکاروں کو اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ سفارتی دستاویزات سات روز کے اندر واپس کرنا ہوں گی، جس کے بعد ان کے سفارتی استحقاقات اور حاصل مراعات و تحفظات ختم ہوجائیں گے۔
نیدرلینڈز نے 22 ستمبر 2026 سے مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور گولان کی پہاڑیوں میں قائم اسرائیلی بستیوں سے آنے والی مصنوعات کی درآمد، خرید و فروخت پر پابندی نافذ کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا حالیہ فیصلہ ڈچ حکومت کی ان پالیسیوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔



