latest newsWorld
پاکستان کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی، افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈیمارش جاری

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا اور 23 ستمبر کو پاکستان کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو افغانستان کی جانب سے آنے والے 8 ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں پاکستان کے فعال ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے افغان فریق کو اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے باضابطہ ڈیمارش پہنچایا گیا۔
پاکستانی حکام نے واقعے کو اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ افغانستان کی جانب سے اس واقعے پر مؤقف کی تازہ تفصیلات دستیاب ذرائع میں سامنے نہیں آئیں۔



