latest newsPakistan

خواجہ فرید یونیورسٹی اور ریڈز پاکستان کے اشتراک سے خواتین کی تعلیم و معاشی خودمختاری پر تحقیقی منصوبہ مکمل

رحیم یار خان: (محمد عقیل اظہر پہوڑ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے شعبۂ تعلیم اور ریڈز آرگنائزیشن کے اشتراک سے خواتین کی تعلیم اور معاشی خودمختاری کے موضوع پر مشترکہ تحقیقی منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔

شعبۂ تعلیم کی ایم فل اسکالرز مس مبشرہ اور مس ثمینہ مجید نے یہ تحقیق ڈاکٹر نعیم اللہ دین پوری اور ڈاکٹر جام محمد ظفر کی نگرانی میں مکمل کی۔ تحقیق کا مقصد خواتین کی تعلیم اور معاشی خودمختاری کے باہمی تعلق کا جائزہ لینا، خصوصاً دیہی علاقوں میں خواتین کے لیے تعلیمی اور معاشی مواقع کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس سلسلے میں ریڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر شاہد حبیب سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران تحقیقی نتائج کی ایک نقل غیر ملکی پروگرام آفیسر ڈاکٹر مارٹن کو پیش کی گئی۔

ڈاکٹر مارٹن نے خواجہ فرید یونیورسٹی اور ریڈز کے مشترکہ تحقیقی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات تعلیم، تحقیق اور بالخصوص خواتین سمیت پسماندہ طبقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ریڈز ٹیم اور دیگر مہمانوں کی جانب سے تحقیقی منصوبے کے نگران اساتذہ اور ایم فل اسکالرز میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

یونیورسٹی اور ریڈز کے نمائندگان نے تعلیم، تحقیق، فنی تربیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button