crimelatest news
سائبر کرائم ایجنسی کا کال سینٹر پر چھاپہ، 70 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 70 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر غیرملکی شہریوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کال سینٹر سے دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ ادارے کے مطابق وہاں مبینہ طور پر غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔



