latest newsPoliticsWorld
آبنائے ہرمز کی صورتحال مستحکم کرنے کیلئے مدد کو تیار ہیں: روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کی مجموعی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ خلیجی ممالک، عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد اور مستحکم علاقائی نظام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس دیگر ذمہ دار ممالک کے ساتھ مل کر اس تزویراتی اہمیت کے حامل خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔



