latest newsPoliticsWorld
آبی گزرگاہوں کی بندش عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: سعودی عرب

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی اہم آبی گزرگاہوں کو بند کرنے کی کوششیں عالمی توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔



