entertanmentlatest news
کاسمو پلیٹن کلب میں اسلم گورداسپوری کی صدارت میں مشاعرہ
نذیر قیصر، تاثیر نقوی، پروین سجل،تسنیم کوثر سمیت نامور شعرا کی شرکت

لاہور (نبیلہ اکبر): انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے زیر اہتمام کاسمو گرینڈ الائنس گروپ کے اشتراک سے کاسموپولیٹن کلب، باغِ جناح لاہور کی لائبریری میں انتخابی مہم اور مشاعرے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت کامریڈ اسلم گورداسپوری نے کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں نذیر قیصر، تاثیر نقوی، ڈاکٹر مرلی چوہان، شکیل احمد زیب، تسنیم کوثر، پروین سجل، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، عروج زیب اور ریحانہ شبیر شامل تھے۔
تقریب کا آغاز کامریڈ تنویر احمد خان نے کیا۔ مشاعرے میں جاوید آفتاب، مبینہ عصیم، نجمہ شاہین، اکرام حشمت، کنور عبدالمجید، محمد نوید نواز، جمشید پیٹر، سید مبارک علی، شوکت علی ناز، اقبال بخاری، فیصل فابانی اور دیگر شعرا نے شرکت کی۔



