latest newsPolitics

حساس علاقوں میں ایمرجنسی پر اتفاق ہوا، وزیراعلیٰ نے مخالفت کی، شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے بہتر مفاد، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے اور قربانیاں دیں، جبکہ پاکستانی عوام نے بھی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی کے معاملے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن وزیراعلیٰ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاش پی ٹی آئی کی قیادت اس معاملے کو سمجھ جاتی اور اس آپشن کو اختیار کرنے کی نوبت نہ آتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button