Businesslatest news
پیٹرول 2 روپے 71 پیسے، ڈیزل 3 پیسے فی لیٹر سستا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر سے ہوگا۔



