latest newsPolitics

صدر اور وفاقی حکومت فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان واپس لے

سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ

سینیٹ میں خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی اور گورنرراج کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی، قرار داد سینیٹر علی ظفر اور علامہ ناصر عباس کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیاجائے، اندرونی خلفشارپر ایمرجنسی کےلیے صوبائی اسمبلی کی قرار دادضروری ہے، آرٹیکل 234 کے تحت گور نرراج کےلیےگورنر کی رپورٹ لازمی ہے،

متن کے مطابق شائع شدہ اعلان میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی کسی قرار دادکا ذکر نہیں، سیاسی مذاکرات کی ناکامی گور نرراج کا جواز نہیں بن سکتی، دہشتگردی کا خاتمہ وفاق اور صوبے کے مل کرکام کرنے سے ہی ممکن ہے۔

قرارداد میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے تحت اقدامات کو عوامی مینڈیٹ پرحملہ قرار دیا اور کہا گیا کہ یہ اقدامات صوبائی خود مختاری اور آئین کے وفاقی کردارپرحملہ ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایمرجنسی آرٹیکل 232اور234کی شرائط پوری کیے بغیر لگائی گئی، مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ایمرجنسی کی بنیاد بننے  والی سمری، ایڈوائس، گورنر رپورٹ پیش کرے، ایڈوائزری کونسل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے قانونی جواز اور اختیارات بھی پیش کیے جائیں، صدراوروفاقی حکومت فوری طورپرایمرجنسی کااعلان واپس لے۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تمام ضمنی احکامات منسوخ کرکے منتخب وزیراعلیٰ اور کابینہ بحال کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button