latest newsWorld

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کونسل کے ارکان سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جن میں شہریوں، خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی شامل ہیں۔ فرانس ستمبر 2026 میں سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے تیز کردیئے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر کو 6 بیلسٹک میزائلوں کو روکا گیا، جبکہ حوثیوں نے سعودی اہداف پر متعدد میزائل اور ڈرون داغنے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حوثیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں کے خود ذمہ دار ہیں اور تہران سے انہیں ہدایات نہیں ملتیں۔

حوثیوں کے حملوں کے باعث سعودی توانائی تنصیبات اور بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ میں ہونے والی بحث کے دوران مختلف ممالک نے شہریوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button