latest newsPakistan

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 ستمبر کو نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے دوران دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ستمبر 2026 سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button