latest newsPoliticsWorld
حاقان فیدان نے نئے دفاعی اتحاد پر تنقید کا جواب دے دیا

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اتحاد کو یمن کے ایک دہائی پرانے بحران کی بنیاد پر ناکام قرار دینا مناسب نہیں۔
نیویارک میں تقریب کے دوران سابق امریکی سفیر جیمز جیفری سے مخاطب ہو کر فیدان نے پوچھا کہ ان کے تقریباً 50 سالہ فوجی کیریئر میں نیٹو کے آرٹیکل 5 کا کتنی بار اطلاق ہوا؟ جواب میں کہا گیا کہ صرف ایک بار۔ فیدان نے کہا کہ نیٹو کو ’’کاغذی شیر‘‘ نہیں کہا جاتا، تو نئے دفاعی اتحاد کے بارے میں ایسا معیار کیوں اپنایا جا رہا ہے۔
فیدان نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ ابھی نیا قائم ہوا ہے اور اس کے عملی و ادارہ جاتی ڈھانچے پر کام جاری ہے، اس لیے اسے یمن بحران کے تناظر میں فوری طور پر پرکھنا مناسب نہیں۔



