latest newsWorld

پزشکیان اور ٹرمپ کی ملاقات کے امکانات تقریباً ختم، ایران نے 7 نکاتی امن تجاویز دے دیں

نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار کے مطابق امریکی صدر کا رویہ سخت ہے اور انہوں نے حالیہ تجاویز پر یکطرفہ مؤقف اختیار کر رکھا ہے، اس لیے دونوں صدور کی ملاقات کا امکان انتہائی کم ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے اور امن کا پیغام دینے کے لیے اقوام متحدہ کے دورے سے قبل قطر کے ذریعے امریکا کو 7 نکاتی امن تجاویز بھیجی تھیں، تاہم امریکا نے تاحال ان کا جواب نہیں دیا۔

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر امریکا لڑائی جاری رکھتا ہے تو ایران پوری قوت سے جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے معاہدہ چاہتا ہے۔

پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران معاملے کو امریکی مڈٹرم انتخابات تک مؤخر نہیں کرنا چاہتا اور چاہتا ہے کہ اس سے پہلے مفاہمتی عمل بحال ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button