Businesslatest news
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول اور ڈیزل سستا

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔



