latest newsShowbiz

مارگریٹ کوالی کی ’نیکڈ سینڈلز‘ نے فیشن کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی

ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی نے فلم ’دی ڈاگ اسٹارز‘ کے لندن پریمیئر میں چینل کی منفرد سینڈلز پہن کر شرکت کی، جسے دیکھ کر پہلی نظر میں یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ انہوں نے جوتے پہن رکھے ہیں۔

چینل کے اس نئے ڈیزائن کو ’نیکڈ سینڈلز‘ یا ’بارفٹ فٹ ویئر‘ کہا جا رہا ہے۔ سینڈلز کا ڈیزائن انتہائی کم سے کم ہے، جس میں ٹخنے کے گرد موجود پٹی کے علاوہ پاؤں کا بیشتر حصہ نمایاں رہتا ہے۔

یہ ڈیزائن معروف ڈیزائنر میتھیو بلازی نے رواں سال اپریل میں چینل کے کروز 2027 فیشن شو میں پیش کیا تھا۔ ڈیزائن سامنے آنے کے بعد فیشن شائقین کی توجہ حاصل ہوئی اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آئیں۔

مارگریٹ کوالی کی ریڈ کارپٹ پر آمد کے بعد بھی سینڈلز زیرِ بحث رہیں۔ بعض صارفین نے اسے منفرد فیشن تجربہ قرار دیا جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب جوتا پاؤں کو تقریباً ڈھانپ ہی نہیں رہا تو اس کی ضرورت کیا ہے۔

چینل نے اس طرز کی سینڈلز کے کئی ڈیزائن متعارف کرائے ہیں، جن میں سنہری عناصر والا انداز بھی شامل ہے، تاہم ان کی قیمت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔ چینل کی کروز 2027 کلیکشن نومبر سے دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

غیر معمولی اور روایتی انداز سے ہٹ کر فٹ ویئر کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان ’نیکڈ سینڈلز‘ نے بھی فیشن کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مارگریٹ کوالی کی ریڈ کارپٹ پر موجودگی نے اس منفرد ڈیزائن کو عالمی توجہ ضرور دلائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button