latest newsPakistan

میٹرک کے بعد گیارہویں جماعت میں طلبہ کی تعداد 91 فیصد کم، 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد طلبہ غائب

لاہور(ابوغازی)پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں میٹرک کے بعد گیارہویں جماعت میں طلبہ کی تعداد میں 91 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق دسویں سے گیارہویں جماعت میں منتقلی کے دوران 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم کے اگلے مرحلے تک نہیں پہنچ سکے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں دسویں جماعت میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 28 ہزار 836 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، تاہم گیارہویں جماعت میں داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد صرف 56 ہزار 549 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دسویں جماعت میں 2 لاکھ 82 ہزار 76 طلبہ اور 3 لاکھ 46 ہزار 746 طالبات زیر تعلیم ہیں، جبکہ گیارہویں جماعت میں طلبہ کی تعداد کم ہو کر 18 ہزار 139 اور طالبات کی تعداد 38 ہزار 410 رہ گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کے بعد ہر 10 میں سے تقریباً 9 طلبہ گیارہویں جماعت تک نہیں پہنچ پاتے، جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے تعلیمی سلسلے سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میٹرک کے بعد طلبہ کے اس بڑے پیمانے پر ڈراپ آؤٹ نے پنجاب کے تعلیمی نظام، بالخصوص سرکاری اسکولوں سے کالج کی سطح تک طلبہ کی منتقلی کے عمل پر اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button