Businesslatest news

ستمبر کیلئے ایل این جی کا تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری

اسلام آباد: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ستمبر میں ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹینڈر 12 سے 16 ستمبر کے ڈیلیوری پیریڈ کے لیے جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے اور موصولہ بولیاں بھی اسی روز کھولی جائیں گی۔

اس سے قبل حکومت ستمبر میں ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے دو مرتبہ ٹینڈر جاری کرچکی ہے، تاہم دونوں مرتبہ مہنگی بولیاں موصول ہونے پر انہیں منسوخ کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button