latest newsPolitics

نئے صوبوں کے قیام کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی دو تہائی حمایت لازم ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے صوبائی حکومتوں کی قرارداد اور دو تہائی اکثریت کی حمایت لازم قرار دے دی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، کسی بھی نئے صوبے کے قیام کے لیے صوبائی حکومتوں کی دو تہائی اکثریت کی حمایت درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے اور عمران خان سے ہدایات لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں سے متعلق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے اختلافی بیانات کو نورا کشتی قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button