لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام خواتین جرنلسٹ شاعرات کا "محفلِ مشاعرہ
منتظمین میں سینئر صحافی صدر این ڈبلیو جے ایف فرزانہ چوہدری اور سینئر صحافی ممبر گورننگ باڈی رابعہ عظمت کا کردار نمایاں تھا

لاہور (ہم شہری) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام خواتین جرنلسٹ شاعرات کی محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا ۔جس میں خواتین صحافی شاعرات سمیت معز ز مہمانان جرنلسٹ خواتین میں عفت علوی، پروفیسر عامرہ ، ڈاکٹر صائمہ اقبال، بیگم فاروق سپرا، ثمن عروج، ام عمارہ ودیگر نے بھر پور شرکت کرکے اس بزم سخن کو چار چاند لگا دئیے ۔

"محفل مشاعرہ” کی صدارت معروف شاعر ہ ، مصنفہ ،ادیبہ صوفیہ بیدار نے کی ۔جبکہ مہمان خصوصی معروف شاعرہ ، ادیبہ کسٹم کلکٹر صائمہ آفتاب اور مہمانان خاص معروف شاعرہ و مصنفہ عائشہ غفار ، سینئر صحافی و مصنفہ، صدر نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری، اور سنئیر صحافی رابعہ عظمت ممبر گورننگ باڈی لاہو پریس کلب تھیں۔ نظامت کے فرائض شاعرہ و سنیر صحافی ازکی مقصود نے بخوبی انجام دئیے۔ محفلِ مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ شاعرہ نجمہ شاہین اور صفیہ خالدہ صابری نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔مشاعرے میں سنئیر صحافی خواتین نے خوبصورت لب و لہجہ کے ساتھ اپنے کلام سے بزم سخن میں خوب رنگ جمایا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ معروف سینئر صحافی شاعرات ۔ عائشہ غفار، خالدہ انور،انفال رفیق ،اذکی مقصود ،فوزیہ سلطانہ، اقراء مغل، عائشہ تحسین۔ نبیلہ اکبر ،شازیہ سلطانہ،زاہدہ پروین، ایشال فاروق سپرا سمیت معروف شاعرہ ادیبہ ریحانہ عثمانی ، نجمہ شاہین، اور صفیہ خالدہ صابری نے بھی اپنا کلام پیش کر کے ناظرین سے خوب محظوظ کیا ۔ سینئر صحافی،فرزانہ چوہدری، کنول نسیم، تمثیلہ چشتی ،درخشندہ علمدار اور ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب رابعہ عظمت نے بھی خطاب کیا اور صحافی خواتین کی شاعری کو خوب سراہا۔
وویمن جرنلسٹس فورم کی صدر و سنئیر صحافی فرزانہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور پریس کلب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صحافی خواتین شاعرات کے لیے خصوصی طور پر” محفل مشاعرہ” کا اہتمام کیا گیا ۔ امید کرتے ہیں کہ پریس کلب میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نےمشاعرے کے انعقاد کے لئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری افضال طالب اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ کے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے بزم کے شعراء کرام اور مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا
جرنلسٹس کے محفل مشاعرہ کی صدرات سینئر صحافی، معروف شاعرہ، ادیبہ اور کالم نگار صوفیہ بیدار نے کہ جبکہ مہمان خصوصی معرف شاعرہ ادیبہ اور کسٹم کلکٹر صائمہ آ فتاب اور مہمان خاص سینئر صحافی معروف شاعرہ عائشہ غفار تھیں انہوں نے اپنی سحر انگیز گفتگو اور اپنا منفرد کلام پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی اور مشاعرے کو یادگار بنا دیا۔
صدر محفل معروف شاعر ہ و مصنفہ صوفیہ بیدار نے اپنا کلام پیش کیا اور خواتین شاعرات کی بھر پور شرکت پر انہیں مبارک بادپیش کی اور منتظمین کی ادبی کاوشوں کو سراہا ۔
صدر محفل صوفیہ بیدار نے اظہار خیال کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر کی خواتین صحافیوں کے لئے کئے گئے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا ۔ محفلِ مشاعرہ کے آخری لمحات میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف چائے و دیگر لوازمات سے کی گئی۔



