latest newsPakistan

ناصر عباس نیر کی صدارت،حلقہ ارباب ذوق میں نظموں سے مہکتی شام

نظم گو شعراء میراجی ، فیض احمد فیض، ن م راشد، مجید امجد اور اختر حسین جعفری کو ٹریبیوٹ

لاہور(شہزاد فراموش )حلقہ ارباب ذوق کا ‘‘ نظموں کی مہکتی شام’’ کے عنوان سے خصوصی اجلاس ناصر عباس نیر کی صدارت میں پاک ٹی ہاؤس میں ہوا۔

جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پیش کی جب کہ سیکرٹری آفتاب جاوید کی کمی کو شاذیہ مفتی نے پورا کیا ۔اس اجلاس کا مقصد اردو کے اہم نظم گو شاعروں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جن میں ‘‘ میراجی ، فیض احمد فیض، ن م راشد، مجید امجد اور اختر حسین جعفری کے نام شامل تھے۔

سب سے پہلے حماد نیازی نے اپنی نظمیں ‘‘ معمول کا ایک دن’’ اور ‘‘ خوشبو کے چھینٹے’’ اس کے بعد عنبرین صلاح الدین نے ‘‘ کانچ کی پھانس ’’ اور ‘‘ بے حیا عورتیں’’ پیش کیں۔شہزاد نیر نے تین نظمیں‘‘ سرو بےثمر’ لا وقت سے ملاپ اور پسینے کی جھیل’’ پیش کیں، جواز جعفری نے طویل نثری نظم ‘‘ قاتل کے حقوق کی پاسداری’’ اور آخر میں یاسمین حمید نے طویل نظم ‘‘ بتا زیب النساء مخفی ’’پیش کی مذکورہ شاعروں کی نظموں کو بھی بھر پور سراہا گیا۔

صاحب صدارت نے کہا کہ حلقہ ارباب ذوق نے نظم کے فروغ میں حصہ ڈالا ہے ،یہ ایک عمدہ اور یاد گار نشست ہے۔انہوں نے نظمیں پڑھنے والوں کو معاصر نظم کی ممتاز آوازیں قرار دیا۔

بعد ازاں انہوں نے مذکورہ سینئر شاعروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔آخر میں حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں ایک سو سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button