Businesslatest news
پیٹرولیم قیمتیں 24 گھنٹے میں طے کرنے کا طریقہ ناقابل برداشت ہے، ڈیلرز

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 24 گھنٹے بعد مقرر کرنے کے طریقہ کار کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ 24 گھنٹے بعد قیمتیں تبدیل کرنے کا طریقہ فوری ختم کیا جائے اور ڈیلرز کا منافع کم از کم 8 فیصد مقرر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل کمپنیوں کو دینے سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اتفاق نہیں کرتی۔
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم پالیسیوں میں تبدیلی کرتے وقت ڈیلرز کے نمائندوں سے لازمی مشاورت کی جائے۔



