latest newsPolitics
مولانا فضل الرحمان جوائنٹ اپوزیشن میں ہمارے ساتھ ہیں، مشترکہ تحریک چلانا قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جوائنٹ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تاہم ان کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ ابھی قبل ازوقت ہوگا۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد قائم ہو۔ مولانا سے ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ہوئیں اور وہ جوائنٹ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تاہم مشترکہ تحریک چلانے کے لیے ابھی وقت موزوں نہیں۔
انہوں نے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کر رہی بلکہ ان میں بھرپور حصہ لے گی۔



