latest newsPakistan

عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، آنکھ میں انجکشن بھی لگا دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے اور آنکھوں کے فالو اَپ ٹریٹمنٹ کے لیے رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی طبیعت کو تسلی بخش اور مستحکم قرار دیا گیا ہے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ بھی کیا گیا۔ ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ماہر امراضِ چشم کی ہدایت پر عمران خان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا گیا۔ انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراضِ چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے اور علاج کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button