حمید اختر کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں 22 نومبر کو جشنِ حمید اختر کا انعقاد

عکس پبلی کیشنز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب میں حمید اختر کی شخصیت، فن اور فکر پر اظہارِ خیال کیا جائے گا، ان سے وابستہ یادیں تازہ ہوں گی جبکہ ان کی گیارہ کتابوں کی اشاعت اور رونمائی بھی تقریب کا اہم حصہ ہوگی۔

تقریب کی صدارت سینئر صحافی حسین نقی کریں گے جبکہ علی احمد خان، سلیمہ ہاشمی، مظہر عباس، امتیاز عالم، ثمینہ احمد، صبا حمید، ڈاکٹر سعادت سعید، عابد حسین عابد اور حیدر فاروق مودودی مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔
اس موقع پر حارث خلیق، عامر فراز، ڈاکٹر سید عظیم، اکرم قائم خانی، محمد خان ابڑو، ڈاکٹر حمیرا اشفاق، ڈاکٹر سمیرا عمر اور ساشا صوفیہ جاوید بھی اظہارِ خیال کریں گے۔
تقریب میں ادب، صحافت، فن اور ثقافت سے وابستہ دیگر نمایاں شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ جشنِ حمید اختر 22 نومبر بروز اتوار سہ پہر 4 بجے سے رات 8 بجے تک ایوانِ اقبال، ایجرٹن روڈ لاہور میں منعقد ہوگا۔



