eventslatest news

جشنِ حمید اختر: صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ادبی محفل 22 نومبر کو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی

لاہور میں نامور ادیب، صحافی اور دانشور حمید اختر کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ’’جشنِ حمید اختر‘‘ 22 نومبر 2026ء کو ایوانِ اقبال، ایجرٹن روڈ میں منعقد ہوگا۔

عکس پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تقریب میں حمید اختر کی زندگی، ادبی خدمات، فکری جہات اور صحافتی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کی شخصیت اور فن کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا جائے گا، یادیں تازہ کی جائیں گی اور ان کی کتابوں کی رونمائی بھی ہوگی۔

تقریب سہ پہر 4 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ منتظمین نے اہلِ قلم، ادیبوں، صحافیوں اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button