entertanmentlatest news

پاکستان کے حق میں بیان دینے پر منال خان نے بہن ایمن خان کا دفاع کر دیا

پاکستانی اداکارہ منال خان نے لندن میں پاکستان اور کراچی کو محفوظ شہر قرار دینے پر اپنی بہن ایمن خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے ان کا دفاع کیا ہے۔

منال خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایمن خان سے آخر کیا توقع کی جا رہی تھی؟

منال خان کا کہنا تھا کہ کیا اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنے ہی ملک کے خلاف منفی باتیں پھیلانے کی توقع کی جاسکتی ہے؟ ایمن خان برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں اور انہوں نے وہی بات کی جو انہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کو محبت کرنے والے، مہمان نواز اور محفوظ لوگوں کا شہر قرار دیا تھا۔

اس موقع پر صحافیوں نے ایمن خان سے اداکارہ حنا الطاف کی اس ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا تھا جس میں انہوں نے کراچی کے حالات پر تنقید کی تھی۔

ایمن خان نے کہا تھا کہ انہوں نے حنا الطاف کی ویڈیو نہیں دیکھی، تاہم پاکستان اور کراچی محفوظ ہیں اور انہیں اپنے ملک اور شہر سے محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کبھی خود کو پابند یا قید محسوس نہیں کیا بلکہ ہمیشہ آزادی کا احساس رہا ہے۔ امید ہے کہ حالات مزید بہتر ہوں گے اور خواتین کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔

دوسری جانب منیب بٹ کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتِ حال ویسی نہیں جیسی بعض لوگ پیش کرتے ہیں، کسی اداکار کا بیان اس کے انفرادی تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لندن میں آخری ناشتہ کرکے کراچی واپس جائیں گی، جہاں ان کے بقول انہیں دوبارہ ’جیل‘ میں رہنا ہوگا۔

حنا الطاف نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں خواتین آزادانہ زندگی نہیں گزار سکتیں اور ان کے لیے سڑکوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button