للت مودی کا برسوں بعد سشمیتا سین کے لیے محبت بھرا پیغام، سالگرہ پر تصویر شیئر کر دی

للت مودی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میری پیاری دوست سشمیتا سین کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیشہ مسکراتی رہیں۔‘‘

للت مودی کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا اور میڈیا حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے، کیونکہ دونوں کے تعلقات ختم ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں، تاہم للت مودی اب بھی اداکارہ کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ للت مودی اور سشمیتا سین جولائی 2022 میں اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب دونوں کی مالدیپ اور سارڈینیا میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
اس موقع پر للت مودی نے اداکارہ کو اپنا ’بیٹر ہاف‘ قرار دیتے ہوئے زندگی کے نئے باب کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں کی شادی سے متعلق خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں۔
تاہم للت مودی نے بعد میں واضح کیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ابھی شادی نہیں ہوئی۔
ان کے تعلقات منظرعام پر آنے کے بعد سشمیتا سین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا اور بعض صارفین نے انہیں ’گولڈ ڈگر‘ قرار دیا تھا۔



