latest newsWorld

ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران امریکی صحافیوں کے موبائل فون ضبط

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران ہمراہ جانے والے صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر ضبط کرلیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی چیکنگ کے دوران ضبط کیے گئے جبکہ وائٹ ہاؤس عملے کے فونز کا ڈیٹا مٹانے یا انہیں تلف کرنے کے لیے بھی عارضی طور پر تحویل میں لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ چین کے بعد ایئر فورس ون میں صحافیوں کے موبائل فون ممکنہ سائبر جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی بیگز میں رکھوائے گئے، تاہم امریکا پہنچنے پر فون واپس کردیئے گئے۔

خصوصی فیراڈے بیگز میں وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک کے سگنلز بلاک ہوجاتے ہیں، جس سے فونز کو بیرونی رابطوں اور ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

حکام کے مطابق موبائل فونز کی عارضی ضبطگی سکیورٹی احتیاطی اقدام تھا، تاہم کسی مخصوص جاسوسی کی کوشش یا فونز میں نگرانی کے سافٹ ویئر کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button