ٹرمپ کی جینسن ہوانگ کی حمایت، مبینہ چینی جاسوس سے تعلقات کے معاملے پر ردعمل

ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس ناک معاملہ ہے، کیونکہ جینسن ہوانگ انتہائی ذہین انسان ہیں، ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہیے، دنیا میں ان جیسے باصلاحیت افراد بہت کم ہوتے ہیں۔
صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہوانگ کی مبینہ ساتھی ایلس ہوانگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ تھیں، تو انہوں نے کہا کہ ایلس خوبصورت خاتون ہیں اور انہوں نے نہیں سنا کہ وہ جاسوس تھیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین سے آنے والی کوئی بھی خوبصورت خاتون ہو تو لوگ اسے جاسوس سمجھنے لگتے ہیں۔ ان کے مطابق ایلس ہوانگ ایک کاروباری خاتون تھیں جنہوں نے چپس خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ ایلس ہوانگ کو چپس خریدنے کی اجازت دی گئی کیونکہ امریکا پیسہ کمانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ جینسن ہوانگ کے دو خواتین سے مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ بعد میں تیسری خاتون سے تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
ان خواتین میں چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس حکام کو مبینہ طور پر چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔



