entertanmentlatest news

ناصر خان ناصر کے افسانوں کے مجموعے ’آخری مسکراہٹ‘ کی تعارفی تقریب

لاہور: انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام امریکہ میں مقیم معروف ادیب ناصر خان ناصر کے افسانوں کے مجموعے ’آخری مسکراہٹ‘ کی تعارفی تقریب ٹی ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پروفیسر مسرت کلانچوی نے کی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں اسلم ملک، عامر فراز، ڈاکٹر محمد جواد، عقیل اختر، اظہر حسین، فرح رضوی اور خالد ندیم شانی شامل تھے۔

تقریب کا آغاز کامریڈ تنویر اور رضا نعیم کی گفتگو سے ہوا، جس کے بعد امریکہ سے ڈاکٹر تبسم صبا، شاہ غزالی اور مصنف ناصر خان ناصر کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

مہمانانِ خصوصی نے ناصر خان ناصر کے افسانوں اور مجموعے ’آخری مسکراہٹ‘ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

آخر میں صدر محفل پروفیسر مسرت کلانچوی نے شرکائے تقریب کی گفتگو کا خلاصہ پیش کیا۔ فرح رضوی نے مصنف ناصر خان ناصر کی جانب سے بھیجا گیا گلدستہ صدر محفل کو پیش کیا۔

تقریب کی نظامت جاوید آفتاب نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button