latest newsPoliticsWorld

اسرائیل: عرب لسٹ کی آئزنکوٹ کو مشروط حمایت، نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار

اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں عرب لسٹ نے اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔

عرب لسٹ میں شامل جماعت تبدیلی تحریک کے سربراہ احمد الطیبی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کے لیے آئزنکوٹ کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس کے بدلے انہیں مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔

احمد الطیبی کے مطابق ان مطالبات میں عرب آبادی کے لیے سکیورٹی نیٹ ورک کی فراہمی اور عرب معاشرے کو درپیش مسائل کا فوری حل شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب لسٹ میں شامل دیگر دو جماعتوں نے تاحال اس حوالے سے اپنا مؤقف ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کے لیے کنیسٹ کے ارکان کی مطلوبہ اکثریت کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

اسرائیلی صدر کے مطابق 67 ارکان پر مشتمل پارلیمانی دھڑوں نے آئزنکوٹ جبکہ 46 ارکان پر مشتمل دھڑوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت کی ہے۔ صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کو حکومت سازی کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مزید مشاورت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button