latest newsPakistan
جعلی کورٹ فیس سے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب کا نقصان، مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراج تحسین

لاہور(عمران اسلم)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کورٹ فیس میں جعلسازی کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کے ذریعے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیاز حقیقی معنوں میں قومی مجرم ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کرپشن اور جرائم کے خلاف عدلیہ اور انتظامیہ کا ایک صفحے پر ہونا بہتری کی نوید ہے۔ انہوں نے پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کی کوششوں میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔



