crimelatest news
پشاور میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان جاں بحق

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کے نتیجے میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نادرا آفس کے عقب میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھتیجے فہد خان کو نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔



