entertanmentlatest newsShowbiz

برٹنی سپیئرز کے تیسرے البم کی 25ویں سالگرہ، پانچ غیر ریلیز شدہ گانے بھی شامل

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے تیسرے اسٹوڈیو البم ’’برٹنی‘‘ (Britney) کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر اس کا خصوصی ایڈیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں پانچ ایسے گانے بھی شامل ہیں جو اس سے قبل ریلیز نہیں ہوئے تھے۔

لیگیسی ریکارڈنگز کی جانب سے جاری کردہ اس خصوصی ایڈیشن میں مجموعی طور پر 23 گانے شامل ہیں، جن میں 2001 کے اصل البم کے گانوں کے علاوہ اضافی ریکارڈنگز اور دو ریمکس بھی شامل ہیں۔

پہلی بار ریلیز ہونے والے پانچ گانوں میں ’’She’ll Never Be Me‘‘، ’’Am I a Sinner‘‘، ’’When I Say So‘‘، ’’Right Now (Taste the Victory)‘‘ اور ’’My Big Secret‘‘ شامل ہیں۔ ان میں سے ’’She’ll Never Be Me‘‘ برٹنی سپیئرز نے جسٹن ٹمبرلیک کے ساتھ مل کر لکھا تھا، جسے گزشتہ ماہ اکتوبر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا تھا۔

نومبر 2001 میں پہلی بار ریلیز ہونے والے اس البم نے گلوکارہ کے موسیقی کے انداز میں ایک نئے اور نسبتاً پختہ دور کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت برٹنی سپیئرز کی عمر 19 برس تھی۔ البم میں ’’I’m a Slave 4 U‘‘، ’’Overprotected‘‘ اور ’’I’m Not a Girl, Not Yet a Woman‘‘ جیسے مقبول گانے شامل تھے۔

البم کا خصوصی ایڈیشن مداحوں کو گلوکارہ کے فنی کیریئر کے اس دور کی مزید ریکارڈنگز سننے کا موقع فراہم کرے گا۔ 44 سالہ برٹنی سپیئرز نے 2016 میں اپنا البم ’’Glory‘‘ ریلیز کیا تھا، جس کے بعد سے ان کا کوئی مکمل نیا اسٹوڈیو البم سامنے نہیں آیا۔

برٹنی سپیئرز نے 1998 میں اپنے پہلے گانے ’’Baby One More Time‘‘ سے عالمی شہرت حاصل کی۔ یہ گانا دنیا بھر میں مقبول ہوا اور انہیں اپنی نسل کی نمایاں پاپ گلوکاراؤں میں شامل کردیا۔ بعد ازاں ’’Oops!… I Did It Again‘‘، ’’Toxic‘‘ اور ’’Womanizer‘‘ جیسے کامیاب گانوں نے ان کی شہرت کو مزید بلندیوں تک پہنچایا اور انہیں ’’پرنسز آف پاپ‘‘ کا خطاب ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button