بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پاکستان کا ویزا جاری کرنے پر کوئی پابندی ہے: دفتر خارجہ
بھارتی شہریوں کیلئے پاکستان کے ویزوں کا اجرا بند نہیں کیا، رواں سال 4 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا بھارتی دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ اجلاس 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ادارہ جاتی مشاورت اور ضابطہ کار مکمل ہونے کے بعد قیادت کرے گی۔
ترجمان نے مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے ایران کے ساتھ پہلے مشاورتی اجلاس کو اتحاد کے دفاعی اور امن پسند مقاصد کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ آئندہ اجلاسوں کی تاریخیں تاحال طے نہیں ہوئیں، تاہم مناسب وقت پر مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
پاک ایران سرحد سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی گزرگاہوں سے آمدورفت جاری ہے، تاہم سرحد کھلنے کی موجودہ صورتحال متعلقہ اداروں سے تصدیق کرنا ہوگی۔



