latest newsPoliticsWorld
نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی ایشیائی نژاد امریکی خاتون میئر منتخب

لاس اینجلس میں نیتھیا رامن نے میئر کے انتخاب میں کیرن باس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ ان کی کامیابی کو ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رامن کی کامیابی کو اس لحاظ سے بھی تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ لاس اینجلس کی پہلی ایشیائی نژاد اور جنوبی ایشیائی خاتون میئر ہوں گی۔ وہ اس سے قبل سٹی کونسل کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے انتخابی نتائج پر تنقید کرتے ہوئے انتخابی عمل کو ’’انتہائی شرمناک‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع تھی کہ اسپینسر پراٹ حتمی مقابلے میں پہنچیں گے۔
دریں اثنا، 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے، جس سے صدر ٹرمپ کی آئندہ دو سالہ مدت کے دوران قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر سیاسی کشمکش بڑھنے کا امکان ہے۔



