latest newsWorld

فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے خلاف ملک گیر احتجاج، 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات

پیرس: فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع ہوگئی ہے۔ پانچ بڑی ٹریڈ یونینز اور طلبہ تنظیموں کی اپیل پر مختلف شہروں میں مظاہرین جمع ہو رہے ہیں۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ملک بھر میں 70 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکام کے مطابق ملک بھر میں 220 سے زیادہ احتجاجی سرگرمیوں اور مظاہروں کا امکان ہے۔

پیرس، لیون اور مارسیلز سمیت بڑے شہروں میں احتجاج متوقع ہے۔ سرکاری عمارتوں، تجارتی مراکز اور حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پرتشدد عناصر مظاہرین میں شامل ہو کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کر سکتے ہیں۔ احتجاج کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت محدود کر دی گئی ہے، بسوں کے روٹس تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ پیرس میٹرو کے بیشتر اسٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button