entertanmentlatest news

دنیا بھر میں سب سے زیادہ سالگرہ کس تاریخ کو منائی جاتی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام تاریخِ پیدائش کون سی ہے؟ ورلڈ اٹلس کی ایک رپورٹ کے مطابق سالگرہ کی 10 مقبول ترین تاریخوں میں سے 9 کا تعلق ستمبر کے مہینے سے ہے، جبکہ جولائی کی صرف ایک تاریخ اس فہرست میں جگہ بنا سکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں بچوں کی پیدائش کے رجحانات ثقافتی روایات، موسم اور دیگر عوامل کے باعث مختلف ہوتے ہیں۔ تاہم موسم گرما کے اختتام اور موسم خزاں کے آغاز کے دوران بچوں کی پیدائش میں نمایاں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ یورپ کے بعض ممالک میں موسم بہار کے دوران پیدائش کی شرح زیادہ ہوتی ہے، جبکہ جنوبی نصف کرے میں موسموں کے فرق کے باعث یہ رجحانات مختلف ہو سکتے ہیں۔

ورلڈ اٹلس کے مطابق 9 ستمبر دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے سب سے عام تاریخ ہے۔ اس کے بعد 19 ستمبر دوسرے، 12 ستمبر تیسرے، 17 ستمبر چوتھے اور 10 ستمبر پانچویں نمبر پر ہے۔

فہرست میں ستمبر کے علاوہ صرف 7 جولائی شامل ہے، جو چھٹے نمبر پر ہے۔ دیگر تاریخوں میں 20 ستمبر ساتویں، 15 ستمبر آٹھویں، 16 ستمبر نویں اور 18 ستمبر دسویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست سے ستمبر میں پیدائش کے نمایاں رجحان کا اندازہ ہوتا ہے، تاہم مختلف ممالک میں موسمی اور ثقافتی عوامل کے باعث تاریخِ پیدائش کے رجحانات میں فرق پایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button